کوئٹہ، جامعہ بلوچستان شعبہ اردو کے طالبعلم عبداللہ ظہیر بلوچ لاپتہ ہوگئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عبداللہ ظہیر بلوچ جو بلوچستان یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں۔ جنہیں بلوچستان یونیورسٹی ہاسٹل میں 2 دن پہلے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان کی کوئی خبر نہیں۔ عبداللہ بلوچ سرپراہ بی ایس او پچار کے سرگرم کارکن ہیں۔.

عبداللہ ظہیر کے لاپتہ ہونے یا نہ ہونے کا کچھ نہیں کہہ سکتے‘ اہلخانہ
کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے طالب علم عبداللہ ظہیر ولد حاجی ظہیر احمد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اہلخانہ کے مطابق عبداللہ 4جون کو کوئٹہ سے لاہور اپنے ٹیسٹ کیلئے روانہ ہوئے مگر تاحال ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ پتہ نہیں کہ وہ لاپتہ ہوئے ہیں یا نہیں تصدق نہیں کی

اپنا تبصرہ بھیجیں