نامعلوم سعودی شخص نے امبر ہرڈ کو شادی کی پیش کردی
ہالی ووڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ کو سعودی عرب کے نامعلوم شخص کی جانب سے شادی کی پیش کش کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ امبر ہرڈ نے پہلی شادی ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ سے 2013ء میں کی تھی، جن سے انہوں نے 2016ء میں طلاق لے لی تھی، اس کے بعد ان کے دوسرے اداکاروں کے ہمراہ بھی تعلقات رہے۔ حال ہی میں امبر ہرڈ اس وقت عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنیں جب انہیں سابق شوہر جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں شکست ہوئی تھی۔ امبر ہرڈ کے خلاف جونی ڈیپ نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا، جس کی سماعتیں امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں ہوئیں۔ مذکورہ مقدمے میں عدالت نے امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جس کے بعد خبریں آئیں کہ اداکارہ کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ہرجانے کی رقم ادا کریں۔ امبر ہرڈ کے غریب ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب نامعلوم سعودی عرب کے شخص نے اداکارہ کو خوشیاں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیش کش کردی اور ان کی جانب سے پیش کش کی آڈیو وائرل ہوگئی۔ عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق سعودی شخص کی جانب سے شادی کی پیش کش کی آڈیو ابتدائی طور پر امبر ہرڈ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی۔


