وفاقی حکومت کاکمرشل بجلی کے بل میں 3 ماہ تک رعایت فراہم کرنے کا اعلان
اسلام آباد:کورونا لاک ڈاون کے سبب وفاقی حکومت ملک بھر کے چھوٹے کاروباریوں کے تین ماہ کی بجلی کا بل ادا کرے گی۔وزیر صنعت و توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ وزیراعظم چھوٹاکاروبار امدادی اسکیم میں 80 فیصد کمرشل بجلی کے میٹرز رکھنے والوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 35 لاکھ چھوٹے کاروبار رکھنے والوں کو بجلی کے بل میں سہولت دے گی۔ وفاقی حکومت کمرشل بجلی کے بل میں 3 ماہ تک رعایت فراہم کرے گی۔
Load/Hide Comments