پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے پری بجٹ سیمینار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں