کوہلو، کوہ جاندران کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں کوہ جاندران کے قدرتی جنگلات میں ایک بار پھر اچانگ آگ بھڑک اٹھ گئی جس سے قیمتی جنگلات اور نایاب جڑی بوٹیاں آگ کی لپیٹ میں آکر جل کر راکھ بن گئے ہیں آخری اطلاعات آنے تک آگ لگی ہوئی تھی واضح رہے کوہ جاندران میں دو ماہ قبل بھی جنگلات میں آگ لگنے سے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے ہوئے قدرتی جنگلات آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں