کراچی سے ایک اور طالب علم شہداد کو لاپتہ کردیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کراچی بھر سے بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے ایک اور طالب علم کو لاپتہ کیا گیا ہے جس کی شناخت شہداد ولد دوشمبے کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کا تعلق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے ہے۔ لاپتہ طالب علم وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں شعبہ ایجوکیشن میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی بھر میں طلباء کی جبری گمشدگی جاری ہے جبکہ گمشاد اور دودا کی خاندان نے کراچی میں کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


