بھارت، پولیس کی مسلم مظاہرین پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، متعدد گرفتار
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماﺅں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں نبی کریم کی شان میں بی جے پی رہنماﺅں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مودی سرکار کی ہندو انتہا پسند پولیس نے جانبدارانہ سلوک کرتے ہوئے متعدد پرامن اور نہتے مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ بھارت کے دیگر شہروں میں بھی بی جے پی رہنماﺅں کی ہرزہ سرائی کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


