حمید بلوچ نے جابرانہ قوتوں کے سامنے جھکنے کے بجائے پھانسی کا پھندا قبول کیا، تعزیتی ریفرنس

قلات (انتخاب نیوز) قلات بی اینڈ آر ریسٹ ہاﺅس میں نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد حمید بلوچ منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ستار بلوچ، جنرل سیکرٹری کامریڈ ظہور بلوچ، محمد اقبال محمد حسنی، میر عطا الرحمن محمد شہی، مقبول گل محمد شہی، عبدالغنی محمد حسنی، لیاقت بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کیا اور حمید بلوچ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے حمید بلوچ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں امر ہونے والے عظیم فرزند حمید بلوچ کو سرخ سلام کرتے ہیں، حمید بلوچ تاریخ کے ان ہیروز میں سے ایک ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو قبول کیا مگر جابرانہ سماج اور آمریت کارندوں کے سامنے بیعت نہیں کی۔ اس موقع پر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں