وائٹ ہاؤس سچ سے خوفزہ ہے، اسپیکر نینسی پیلوسی


واشنگٹن: امریکی حکومت کی ایک داخلی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جون تک امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 لاکھ روزانہ تک تجاوز کرسکتی ہے جبکہ ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نیسنی پلوسی نے وائٹ ہاؤس پر سچ سے خوفزدہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔امریکی اخبار کے حاصل کردہ میمو میں یہ انتباہ بھی شامل ہے کہ یومیہ اموات کی موجودہ اوسط ایک ہزار 750 میں 70 فیصد اضافے کے بعد یکم جون تک اموات کی تعداد بھی 3 ہزار روزانہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ایک علیحدہ رپورٹ میں یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوایشن نے تخمینہ لگایا کہ اگست کے آغاز تک امریکا میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار تک جا سکتی ہے جو گزشتہ تخمینے سے دگنی ہے۔اسپیکر نینسی پلوسی نے وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف پر 2 ماہرین کو روکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہم بہت زیادہ سختی سے سچ پر اصرار کریں گے اور وہ شاید سچ سے خوفزدہ ہیں۔