آرمی چیف کی جانب سے ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف آف اسٹاف 12 کور بریگیڈیئر عابد مظہر نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے آج ہیڈ کوارٹر 12 کور میں ملاقات کی۔ چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر عابد مظہر نے فیصل بلوچ کی جرا¿ت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ بریگیڈیئر عابد مظہر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو ان کی انسانی خدمت کے اعتراف میں تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل بلوچ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سینکڑوں افراد کی زندگیاں بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں