لاہور گارڈن کا سی ای او بیٹے سمیت دن دہاڑے قتل، حملہ آور فرار ہوگئے
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور گارڈن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا۔ لاہور گارڈ ن کے سی ای او شیخ طارق اپنے بیٹے شیخ مذمل کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سے سفید رنگ کی وی ایٹ گاڑی میں گزر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنادیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
Load/Hide Comments


