”تھانے چلو یا لاڑکانہ چلو, سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرین پر پولیس کا تشدد، آمنہ بلوچ سمیت متعدد خواتین گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) لاپتہ دودا الٰہی اور گمشاد بلوچ کی بازیابی کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا مظاہرین پر تشدد اور لاٹھی چارج۔ سندھ اسمبلی کے باہر دودا اور گمشاد کی رہائی کیلئے جاری احتجاجی دھرنے پر پولیس کے دھاوے کے باعث چند افراد کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کے تشدد کے باعث درجنوں افراد زخمی ہیں۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”تھانے چلو یا لاڑکانہ چلو“۔ مظاہرین نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں