نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس،علاقائی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں علاقائی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور ممکنہ طور پر جمعرات سے ڈومیسٹک پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا جائیگا۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں علاقائی پروازیں بحال کرنے منظوری دی گئی ہے تاہم ڈومیسٹک فلائٹس کی بحالی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عوام کی ڈیمانڈ تھی کہ علاقائی آپریشن کو کھولا جائے، ہوا بازی ڈویژن ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت میسر کی جائے۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کاکہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد لاہور کراچی اور کوئٹہ سے پروازیں شروع ہوں گی۔واضح رہے کہ 30 اپریل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علاقائی پروازوں کی بندش میں 7 مئی تک کی توسیع کر دی تھی۔سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کی خاظر ڈومیسٹک فلائٹس پر عائد پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں