ماشکیل، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
واشک (نامہ نگار) ماشکیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ اطلاعات کے مطابق واشک کی سرحدی تحصیل ماشکیل کے علاقے بچہ راہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاران کا رہائشی فضل اللہ ولد برکت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو آر ایچ سی ہسپتال ماشکیل منتقل کیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول محنت مزدوری کرنے بارڈر گیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے انہیں قتل کردیا۔ لیویز فورس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


