پنجگور میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی سپلائی معطل ، شہر میں پانی کی قلت

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی سپلائی معطل پورے شہر میں پانی کی شدید قلت ٹیلی فون ایکسچینج میں بجلی کی عدمِ دستیابی سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس بھی بند رہا ۔ پنجگور کے علاقے سیداں کوہ بن کے قریب چند ناعاقبت اندیش افراد نے 132 کے وی ٹرانسمیش لائن کے ٹاورز کے راڈز نکال کر لے گئے جس کی وجہ سے ٹاورز اپنے توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے زمین بوس ہوگئے۔ اس سلسلے میں کئی بار میڈیا خصوصاً پنجگور پریس کلب نے اس مسلہ کی نشاندہی کی ہے اور میڈیا کی نشاندھی پر ان کے راڈز بھی دوبارہ فٹ کرکے ان کی مرمت کی گئی مگر لوگوں نے مال غنیمت سمجھ کر دوبارہ ٹاورز کے بنیادی راڈز نکال دیئے اور اپنے معمولی انفرادی فائدے کے لیے پنجگور کی پانچ لاکھ ابادی کو بغیر بجلی کے مشکل میں ڈال دیا ھے پنجگور انتظامیہ جب تک ان چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کرتا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق آج کل راڈز کو سولرز سسٹم میں لگایا جاتاہے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو چاہیئے کہ چوروں کافوری طور پر سراغِ لگاکر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ ٹاورز کی تنصیب کا کام جاری ہے اور اب تک پانچ ٹاورز لگایا جاچکا ہے اور رات گئے تک بجلی کے بجال ہونے کے امکان ہے واضح رہے کہ پہلی مرتبہ ٹاورز کو فوری طور پر لگانے کے لیے کوئٹہ سے واپڈا کی خصوصی ٹیم پنجگور آیا ہے اور سخت گرمی اور مشکل حالات کے باوجود دن رات کام کررہے ہیں تاکہ فوری طور پر ٹاورز کا کام مکمل ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق اگر واپڈا کی خصوصی ٹیم بروقت نہ آتا تو ٹاورز کی دوبار تنصیب پر پندرہ سے بیس دن بھی لگ سکتا مگر چونکہ ٹیم دن رات محنت سے کام کریا ہے اس لئے آج رات یا کل صبح تک بجلی کی بحالی کے سو فیصد امید ہے۔ اس سلسلے میں پنجگور کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب عبدالرزاق ساسولی اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹاورز کے راڈز کے چوری ہونے کا سراغ لگاکر چوروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور ٹاورز کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں