شام، امریکی اتحادی افواج نے داعش کا سرگرم کمانڈر گرفتار کرلیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اتحادی افواج نے شام میں باغیوں کے زیر اثر شمال مغربی علاقے میں داعش کے ایک سینئر کمانڈر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ ایک الگ تھلگ قائم مکان پرمارے گئے چھاپے میں فوجیوں کو ہیل کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔جنگ پر نظر رکھنے والے اور ادارے کے نمائندگان نے بتایا کہ ترک حمایت یافتہ باغیوں کے زیر اثر گاﺅں میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز چند منٹ کے لیے زمین پر اترے اور متعدد فائر کیے۔شام اور عراق میں عسکریت پسندوں کے خلاف برسرپیکار امریکی اتحادی افواج نے کہا کہ پکڑا گیا شخص بم بنانے کا ماہر اور فعال سہولت کار ہے جو شام میں موجود داعش کے بڑے رہنماﺅں میں سے ایک ہے۔بیان میں مذکورہ شخص کا نام نہیں ظاہر کیا گیا تاہم ایک اتحادی اہلکار کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص ہانی احمد الکرد ہے جو رقعہ میں داعش کا سربراہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں