پنجگور میں غیر معیاری انٹر نیٹ سروس سے صارفین مشکلات کا شکار

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی من مانیوں، ناقص اور غیر معیاری سروس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ پنجگور میں جمعہ کے روز پی ٹی سی ایل اور مختلف موبائل فون کمپنیوں کے سروس مکمل غائب رہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی سے پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج اور موبائل کمپنیوں کے ٹاورز کے پاور بیڑیاں ناکارہ ہوگئے ہیں اور بجلی غائب ہوتے ہی ان کی سروس غائب ہو جاتی ہے حالانکہ پی ٹی سی ایل اور موبائل کمپنیاں سالانہ علاقے سے کروڈوں روپے کی وصولیاں کررہے ہیں مگر نہ لوگوں کو اچھے سروس فراہم کرتے ہیں اور نہ ہی نیٹ سروس کی سہولت موجود ہے۔ صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل اور مختلف موبائل فون کمپنیاں صرف لوٹ مار کی حد تک ہیں صارفین نے پی ٹی اے کے چیئرمین اور جنرل منیجر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل اور موبائل کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ صارفین کو بہترح سہولیات فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں