کوئٹہ، بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ٹائر نذر آتش، سڑک بند کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے شہری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسپنی روڈ، جوائنٹ روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج، روڈ بلاک کردیا۔ شہریوں کی جانب سے کہا گیا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


