اسٹریلیا میں کورونا وائرس سے خود کشیوں میں اضافہ کا خدشہ
کینبرا: اسڑیلیا میں حالیہ کورونا وائرس سے خود کشیوں کی شرح میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹریلیا میں عام طور پر سالانہ خود کشیوں کا شرح 3ہزار ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس کا بڑھنے کا خدشہ ہے جو 3ہزار سے بڑھ کر 4 تک ہو سکتا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں بے روزگاری کی بھی شرح بڑھی ہے جس سے خیال کیا جا رہا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد خود کشی کی جانب راغب ہوں۔اسٹریلیا میں کورونا وائرس سے پھیل چکا ہے جس سے ہزاروں افراد متاثر ہیں جبکہ کئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسڑیلیا سمیت مختلف ممالک میں ہونے والی لاک ڈاؤن سختیوں اور کورونا خوف کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ کا خدشہ پیش کیا جا رہا ہے۔