مالداروں کی امدادی رقوم میں کٹوتی ہورہی ہے،پسند خان مینگل
قلات :قبائلی رہنماء میرپسندخان مینگل نے کہاہے کہ لائیو اسٹاک قلات کے زیر اہتمام مالداروں میں امدادی رقوم کی تقسیم میں بڑی مقدار میں کٹوتی ہورہی ہے 75000 روپے میں سے 25000 روپے ٹیکس کے نام پر فی مالدار سے کاٹا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر قلات نوٹس لیکر ان سے وضاحت طلب کریں کہ یہ کس مد میں کاٹا جارہا ہے میرپسند خان مینگل نے مزیدکہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام مالداروں کی مالی تعاون میں 75000 روپے میں سے 25000 روپے کاٹ کر صرف 50000 روپے فراہم کی جارہی ہے لائیو اسٹاک محکمہ کی جانب سے اس کٹوتی کو خزانہ آفس کی کٹوتی پرسنٹیج کہہ کر کاٹی جارہی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر قلات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بڑی مقدار میں ٹیکس یا پرسنٹیج کے نام پر کٹوتی کے حوالے سے وضاحت طلب کریں کہ کیا واقعی یہ کسی حقیقی ٹیکس کی مد میں یہ کٹوتی ہورہی ہے یا یہ رقم کچھ افراد کی جیب میں جارہے ہیں تو ان کا احتساب ہو کیونکہ غریب مستحق مالدار حضرات پہلے سے خشک سالی سے مشکلات کا شکار ہیں ان سے اتنی مقدار میں رقم کی کٹوتی بہت بڑا ظلم ہوگا ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے امدادی رقوم کی کٹوتی واضح کرنے کے لیے اقدامات اْٹھائے۔


