ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص قتل

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی خان کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود مصری اسٹاپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلاب خان سولنگی کو قتل کردیا گیاجبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس طلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا پولیس مزید تفتیش کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں