بی اے پی انٹر پارٹی انتخابات اور کونسل سیشن میں جام کمال خان نے شرکت نہیں کی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان عوامی پارٹی کے انٹر پارٹی انتخابات اور کونسل سیشن میں سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے شرکت نہیں کی،تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلو چستان عوامی پارٹی کے انٹر پارٹی انتخابات اور مرکزی کونسل سیشن کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان، ارکان اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھو سہ،سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے شرکت نہیں کی جبکہ سینیٹر میر سر فراز بگٹی نے طبیعت کی خرابی کی بناء پر آگا ہ کیا کہ وہ کونسل سیشن میں شرکت نہیں کر پائیں۔
Load/Hide Comments


