پاکستان کی محنت سے فیٹف ایکشن پلان کے تکنیکی اہداف مکمل ہوئے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم فیٹف تکنیکی ٹیم کے دورے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے جلد اختتام کے منتظر ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے ایکشن پلان کے تکنیکی اہداف مکمل ہوئے، یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا، فیٹف پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان خوش آئند ہے، حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم فیٹف تکنیکی ٹیم کے دورے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے جلد اختتام کے منتظر ہیں۔
Load/Hide Comments


