خاران، مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
خاران (انتخاب نیوز) کلان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔ خاران کے علاقے کلان سید حیدر شاہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے لیویز دفعدار عبدالرحمن ولد یار محمد ملازئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


