حکومت بلوچستان مکران یونیورسٹی اور زیارت میں کیڈٹ کالج تعمیر کرے گی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حکومت بلوچستان 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے مکران یونیورسٹی پنجگور اور2ارب روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج زیارت تعمیر کریگی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23ئ میں 2ارب 50کروڑ کی لاگت سے مکران یونیورسٹی پنجگور کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کے لیے 10کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کیڈٹ کالج زیارت 2ارب 2کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔جس کے لیے مالی سال 2022-23 میں 30کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ہماری حکومت کوئٹہ گرلز کیڈٹ کالج کو نئے مالی سال 2022-23 میں فعال کرے گی۔ نئے مالی سال 2022-23 میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سینکڑوں خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر مالی سال 2022-23میں اس شعبہ میں غیر ترقیاتی مد میں 12 ارب71کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ ترقیاتی مد میں 9 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


