جرمن شپ یارڈ پر دنیا کا سب سے بڑ ا کروس شپ خریدار کا منتظر

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن شپ یارڈ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز خریدار کا منتظر ہے،برطانوی اخبار’دی گارڈین‘ کے مطابق نو ہزار مسافروں کی گنجائش رکھنے والے دنیا کے سب سے بڑے مگر نامکمل کروز بحری جہاز کو کوئی خریدار نہ ملنے کے باعث جرمن شپ یارڈ پر اسکریپ کیا جائے گا،انتظامیہ کے مطابق گلوبل ڈریم II نامی مسافر بردار بحری جہاز کے شپ یارڈ ایم وی ورفٹن فیلڈدیوالیہ کا شکار ہیں۔انتظامیہ ڈریم II کے لیے خریدار ڈھونڈنے سے قاصر ہیں جس کے باعث 9 ہزار مسافروں کی گنجائش رکھنے والا یہ بحری جہاز جلد اسکریپ کیا جائے گا۔انتظامی افسر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مشینری اور زیادہ تر سامان، جو پہلے ہی پہنچایا جاچکا ہے، فروخت کے لیے تیار ہے جبکہ گلوبل ڈریم II کا نچلہ حصہ اسکریپ کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وباء کے باعث بحری جہاز کا تعمیری کام متاثر ہوا ہے اور اس کی ڈیمانڈ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک جہاز کو ایم وی ورفٹن فیلڈ سے ہٹا دیں گے کیونکہ یہ یورپی بحری افواج کو فروخت ہوچکا ہے۔ تاہم اب ان کی توجہ گلوبل ڈریم پر ہے جس کا شمار دنیا کے چھ بڑے بحری جہازوں میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں