مچھ، گیس پریشر میں کمی، پانی کی قلت کیخلاف شہریوں نے ریلوے ٹریک اور پھاٹک بند کردیا

مچھ (انتخاب نیوز) مچھ میں شہریوں نے گیس پریشر میں کمی پانی کی قلت اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ٹائر جلاکر احتجاجا ریلوے ٹریک اور ریلوے پھاٹک کو بند کردیا احتجاج کے باعث پھاٹک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی مظاہرین اور ایس ایچ او مچھ کے درمیان 3گھنٹے بعد مذاکرات کامیاب احتجاجی مظاہرین کامیاب مذاکرات کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں