پاکستان اور ایران نے گڑبڑ کی تو افغانستان ان کیلئے بھی قبرستان ثابت ہوگا، محمود اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے عثمان لالا کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو سامراجیوں کا قبرستان کہا جاتا ہے۔ افغانستان چنگیز کی فوج، انگریز، روسی اور نیٹو کیلئے قبرستان ثابت ہوا، اگر پاکستان اور ایران نے گڑبڑ کی تو میں یہ پیشنگوئی کرتا ہوں کہ ان کیلئے بھی قبرستان ثابت ہوگا۔ سیاست فوج کا کام نہیں ہے، فوج آئین کی متعین کردہ حدود میں رہے۔ طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو اور سینیٹ کو اختیارات دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں