”میرا گھر میرا سکول“ کا مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئینگے، سرداریار محمد رند
سبی:صوبائی وزیر تعلیم رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں وزارت تعلیم کی طرف سے دیئے گئے ویژن میرا گھر میرا سکول کے مستقبل قریب میں بہترین نتا ئج سامنے آئیں گے تمام اساتذہ اپنے علا قوں محلوں میں زیر تعلیم بچوں کو گھروں میں تعلیم دیں تاکہ ہمارا کل کا مستقبل محفوظ رہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر تعلیم رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر بچوں کو اس وائرس سے بچا نے کے لیئے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بحالت مجبوری کیا لیکن اساتذہ اپنے علا قے کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ چھٹیوں میں بھی بچے تعلیم کے ساتھ منسلک رہیں یہ اساتذہ کا قومی اور اخلاقی فرض ہے سردار رند نے کہا کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے خاتمے کے فوراَ بعد تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے لیکن جب تک تعلیمی ادارے بند ہیں تا وقت تک اساتذہ اپنا اخلاقی اور قومی فریضہ سمجھ کر اپنے علا قے کے بچوں کو میرا گھر میرا سکول کے ویژن کے تحت تعلیم سے آراستہ کریں سردار رند نے کہا کہ صوبے کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیئے اور اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیئے بلا رنگ و نسل امیر اور غریب کا فرق کیئے بغیر بچوں کو میرا گھر میرا سکول کے تحت تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنا کل کا مستقبل بچا نا ہے اور ایک تا بناک مستقبل کے لیئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔