چینی بینکوں سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض کی منظوری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی، اگلے دودنوں میں چینی کنسورشیم آف بینکس سے 2 ارب ڈالر سے زائد پاکستان کو مل جائیں گے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے پاکستان کے لیے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرضہ منظور کیا ہے۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے پاکستان کے لیے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرضہ منظور کرلیا، پاکستان اور چینی بینکوں کے کنسورشیم کے درمیان معاہدہ گزشتہ روز ہوا۔ اگلے 2 دنوں میں 2 ارب ڈالرز چینی کنسورشیم آف بینکس سے پاکستان کو مل جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے قرض کی سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں