غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام، ایس ڈی پی او پاکستان بازار جعفر بلوچ کو معطل کردیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سب ڈویژنل آفیسر پاکستان بازار جعفر بلوچ کو معطل کردیا، ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے ڈی ایس پی جعفر بلوچ کیخلاف غیر قانونی سرگرمیوں اور کرپٹ طرز عمل کی شکایت موصول ہوئی تھی، کراچی پولیس چیف نے ڈی ایس پی جعفر بلوچ کو معطل کرکے فوری انکوائری کا حکم دیدیا، معطل ڈی ایس پی کیخلاف انکوائری کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے، انکوائری آفیسر 7 روز میں معطل پولیس افسر کیخلاف تمام الزامات کی تحقیقات کر کے حتمی رپورٹ کراچی پولیس چیف کو پیش کرینگے، کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے، فرض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں