گندم گودام تربت میں خور برد کا معاملہ، سپریم کورٹ نے ڈپٹی فوڈ کنٹرولر کی بحالی کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں گندم گودام تربت میں خور برد کا معاملہ، ڈپٹی فوڈ کنٹرولر جابر علی کی بحالی کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل خارج کر دی۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ تربت گودام میں گندم کے کتنے اسٹاک میں خودبرد ہوئی،کیا اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تربے رستم پکڑا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہاکہ اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مفرور ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ایسی کرپشن مل ملا کر ہی ہوتی ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ محکمہ کے لوگوں نے رستم کو فرار ہونے کا موقع دیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جابر علی پر الزام ہے اس نے رستم کیساتھ ساز باز کی،جابر علی کو تربت گندم گودام کی انسکپشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ میرا موکل وہاں گیا تو رستم گودام کو تالا لگا کر جا چکا تھا،محکمہ نے میرے موکل جابر علی کو نوکری سے برطرف کر دیا،میرے موکل نے تربت جاکر حالات سے محکمہ کو آگاہ کر دیا تھا۔ عدالت نے کہاکہ بظاہر ڈپٹی فوڈ انسپکٹر کی بحالی کا سروس ٹریبونل کا درست لگتا ہے۔ بعد ازاں دور ان سماعت ڈپٹی فوڈ کنٹروولر جابر علی کی بحالی کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل خارج کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں