پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس 300 مسافروں کو لے کر کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک )پشاور سے نکلنے والی جعفر ایکسپریس 300 مسافروں کو لے کر کوئٹہ پہنچ گئی، ریلوے اسٹیشنز پر ڈی ایس ریلوے اور دیگر حکام نے مسافروں کو استقبال کیا۔گزشتہ روز پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی، 300 مسافر جعفر ایکسپریس کے ذریعے پشاور سے کوئٹہ پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ریلوے اسٹیشنز پر ڈی ایس ریلوے اور دیگر حکام نے مسافروں کو استقبال کیا، ٹرین کی بروقت آمد سے مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کا سفر معمول کے مطابق جاری رہا اور دوران سفر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، مسافروں نے سہولیات پر ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے بہتر سفری انتظامات کو سراہا، جبکہ بعض نے صفائی اور دیگر سہولیات کی کمی کی شکایت کی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے سہولیات میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں