رکاوٹوں کے باوجود قافلہ قلات پہنچ گیا لکپاس کو دونوں اطراف کنٹینرزسے بلاک کردیا گیا ہے، اخترمینگل

مانیٹرنگ ڈیسک : بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجودہم قلات پہنچ گئے ہیں لکپاس کو دونوں اطراف کنٹینرزسے بلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سے خوفزدہ اور بلوچ عوام کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے بے چین لوگوں کی جانب سے متعدد رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود اب ہم قلات پہنچ چکے ہیں۔ موبائل نیٹ ورک مکمل طور پر بند ہیں۔ راستے میں کئی مقامات پر کنٹینر رکھے گئےتھے خاص طور پر باگبانہ اور توتک کے مقام پرجو ہماری نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مصدقہ معلومات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ کوئٹہ مکمل لاک ڈاؤن کی زد میں ہے اور لکپاس کے دونوں اطراف کنٹینرز سے بند ہیں میں بلوچستان کے بہادر لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دونوں اطراف سے لکپاس پر اکٹھے ہوجائے اور دنیا کو بلوچ قوم کے اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کریں۔ لانگ مارچ میں شریک تمام لوگوں سے میں آپ سے پرامن رہنے کی درخواست کرتا ہوں چاہے وہ ہمیں کتنا بھی مشتعل کرنے کی کوشش کریں۔ ہماری طاقت ہمارے نظم و ضبط، ہمارے اتحاد اور ہمارے مقصد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں