کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی گئی 16 کلو چرس پکڑی گئی، موت کے 2 سوداگر گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر پنجاب بس اڈا سپر ہائی وے کے قریب کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان سجاد ولد صفت اللہ اور عزیز ولد زرخان کو کے قبضہ سے 16 کلو سے زائد چرس اور 15000 روپے برآمدکرلئے گئے، پولیس کے مطابق ملزمان چرس افغان کیمپ میں سپلائی کرنے کیلئے لائے تھے، گرفتار ملزمان منشیات کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی میں فروخت کرتے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں