اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ہنگامی حکومت قائم کرنے کی منظوری دیدی

تل ابیب:اسرائیل کی اعلی ترین عدالت نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور بینی گینٹس کو طے شدہ ہنگامی حکومت قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطانق نیتن یاہو اور گینٹس نے بتایاکہ کابینہ تیرہ مئی کو حلف اٹھائے گی۔ عدالت میں اس معاملے پر بحث ہوئی کہ بدعنوانی کے الزامات کے باوجود کیا نیتن یاہو وزارت عظمی کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔ اس دوران ججوں نے نیتن یاہو کی قدامت پسند لیکود پارٹی اور گینٹس کی بلو اینڈ وائٹ پارٹی کے مابین طے پانے والے حکومتی معاہدے کا جائزہ لیا۔ گینٹس ملکی فوج کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں