ہاکس بے کے سمندر میں نوجوان ڈوب گیا، مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی

کراچی (انتخاب نیوز) ڈاکس تھانہ کی حدود ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نوجوان ڈوب گیا، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔گلشن معمار میں بینک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 37سالہ جیھان چند ولد بیلاج کو زخمی کردیا۔ابراہیم حیدری کے علاقے چشمہ گوٹھ الیاس گوٹھ کے قریب پولیس نے شہزاد مٹھو ولد نورمحمد ، عبدالواحد ولد محمد شاہد کو گرفتار کرکے دو پستول ، مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KOP-7846 برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں