کورونا وائرس:برطانیہ میں مقیم کینسر کے اسپیشلسٹ پاکستانی ڈاکٹر طارق شفیع انتقال کر گئے

لندن:برطانیہ میں مقیم کینسر کے اسپیشلسٹ معروف ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر طارق شفیع کنسلٹنٹ ہیومیٹولوجسٹ تھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے سینٹ تھامس اسپتال لندن میں زیر علاج تھے۔ برطانیہ میں مقیم کینسر کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع شوکت خانم ہسپتال میں لیکچرار بھی رہے#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں