تعلیمی اداروں میں منشیات نوشی کی روک تھام کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی، شاہ زین بگٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا انسدادِ منشیات پولیس سینٹر سکھر کا دورہ۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کے متعلقہ حکام نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے اقدامات اور صورتحال پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں انسدادِ منشیات ایک چیلنج ہے اور اس کے لیے زندگی کے ہر شعبے سے عوام کی شمولیت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے خصوصی کوششوں پر زور دیا، سندھ حکومت کے تعاون سے جلد ہی منشیات کے عادی افراد کے لیے علیحدہ بحالی سینٹرز قائم کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں