مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں 130 فلسطینی زخمی
رم اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے کے متعدد دیہات میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران کم از کم 130 فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطین کی انجمن ہلال احمر کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کو اصل گولیاں اور 9 افراد کو ربڑ کی گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس کیباعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایاکہ آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین نابلس شہر کے بالترتیب جنوبی اور مشرقی دیہات بیتا اور بیت دجن، القلقیلیہ شہر کے مشرقی گاں کفرقدوم میں شدیدجھڑپیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور دیہات کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھراکیا۔کفرقدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈنیٹر مراد اشتیوی نے شِنہوا کو بتایا کہ گاں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔مراد اشتیوی نے باور کرایا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضے کو ختم کرنے اور ایک آزاد ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو اس کے قیام کی قومی خواہش پوری ہونے تک گاں میں عوامی مزاحمت جاری رہے گی۔اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


