جنوبی افریقہ کے ہوٹل سے 17 افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری
کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کی پولیس نے کہاہے کہ اتوار کی صبح ملک کے جنوب مشرقی شہر مشرقی لندن میں واقع ایک ہوٹل میں 17 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان ٹیمبنکوسی کنانا نے ایک مقامی ٹی وی کو بتایا کہ "ہم اس مرحلے پر کوئی قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتے، ہماری تحقیقات جاری ہیں۔” "ہم امید کر رہے ہیں کہ دن کے اختتام سے پہلے ایک مناسب وقت پر، ہمیں اموات کی وجوہات کے بارے میں پتہ چل جائے گا”۔
Load/Hide Comments


