سبی میں واپڈا کی چھاپہ مار کارروائیاں، نادہندہ متعدد سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی

سبی (انتخاب نیوز) ایکسین واپڈا سبی حاجی شبیر احمد مستوئی نے کہا ہے کہ سبی کے سرکاری دفاترکے ذمے واپڈا کے کڑوروں روپے کے بقایا جات کئی سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی گئی ہے، سرکاری ونجی صارفین اپنے ذمے بقایاجات اور ماہانہ بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بناکر ذمے داری کا مظاہرہ کریں بجلی ملک وقوم کی امانت ہے کسی صورت چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مختلف علاقوں میں واپڈا کی چھاپہ مار ٹیمیں ایکسین واپڈا سبی حاجی شبیر احمد مستوئی کی سرپرستی ایس ڈی او واپڈا سبی سردار اصغر خان موسیٰ خیل کی نگرانی میں کام کررہی ہیں۔ اس حوالے سے ایکسین واپڈا سبی حاجی شبیراحمد مستوئی نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سبی میں سرکاری دفاتر سمیت کئی صارفین کو لاکھوں روپے کے بقایاجات ہے جن کی وصول کے لئے گرینڈ آپریش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سبی کے ماتحت سرکاری دفاتر جس میں سرکٹ ہاؤس کے ذمے 14کڑور محکمہ پی ایچ ای کے ذمے 24کڑورمحکمہ لائیواسٹاک سبی کے ذمے 78لاکھ محکمہ جنگلات 35لاکھ ایری گیشن 1کڑور40لاکھ محکمہ ایکسائز 8لاکھ محکمہ ایجوکیشن 15کڑورمحکمہ ہیلتھ 7کڑورمحکمہ لوکل گورنمنٹ 5کڑورمحکمہ سوشل ویلفیئر 39لاکھ محکمہ فوڈ 8لاکھ محکمہ ایگری کلچر 1کڑورمحکمہ پولیس کے ذمے 12کڑور کے بقایا جات ہے جس کی وصول کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ کئی محکموں کے کنکشن بھی کاٹ دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کے سرکاری ونجی صارفین ذمے داری کا مظاہرہ کریں تو سبی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور واپڈا میں جاری کئی ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوسکتے ہیں انہوں نے سرکاری و نجی صارفین کو کہا کہ وہ اپنے ماہانہ اور بقایاجات بلوں کو بروقت جمع کرکے ذمے داری کا مظاہرہ کریں ایکسین واپڈا سبی حاجی شبیر احمد مستوئی نے کہا کہ بجلی ملک وقوم کی امانت ہے اس کی حفاظت کے لئے ہم تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں بجلی چوری کنڈا سسٹم کے مکمل خاتمہ کے لئے واپڈا کی چھاپہ مارٹیمیں اپنی ذمے داریاں پوری کررہی ہے بجلی چوری کنڈا لگانے والوں کے خلاف واپڈا ایکٹ کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی صارفین بجلی کو استعمال کرتے ہوئے احساس ذمے داری کا مظاہرہ کریں بلا جوار بجلی کی بلب بند رکھیں غیر ضروری استعمال سے بجلی ضائع ہوتی ہے اس کی روک تھام کے لئے بھی اپنا رول پلے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں