فلموں میں اپنی نمائش کر کے کامیابی پر یقین نہیں رکھتی، دیسی گرل سوناکشی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی دیسی گرل اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں اپنی نمائش نہیں بلکہ اپنے فن کے بل بوتے پر آگے آئی ہوں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ فلموں میں اپنی نمائش کر کے کامیابی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سونا کشی نے کہا کہ اگر آپ خود مضبوط ہوں تو کوئی آپ کو ایسا کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی ڈائریکٹرز بھی ان کے پاس ایسے کردار لے کر نہیں آ۔ان کی فلمیں اس دکھاوے کے بغیر بھی کامیاب ہورہی ہیں۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی مالک ہیں لیکن خاندان بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے مشورے لیتی ہیں جن کے مشوروں کا ان کی زندگی میں اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں