ایران میں 5.1 شدت کا زلزلہ، 2 افراد جاں بحق، 22 زخمی

تہران: ایران میں آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے، زلزلے کی شدت 5.1 بتائی گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دماوند شہر کی 2 خواتین شامل ہیں جن میں 21 سالہ خاتون کا انتقال ہارٹ فیل ہونے سے ہوا جبکہ دوسری 60 سالہ خاتون کی موت کی وجہ زلزلے کے دوران سر میں لگنے والی چوٹ بنی۔
Load/Hide Comments


