وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ون ٹو ون اہم ملاقات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ون ٹو ون اہم ملاقات کی ملاقات میں اتحادیوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وزیر اعظم سے ملاقات میں چین سے ملنے والے فنڈز سمیت آئی ایم ایف سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچنے کے فوری بعد وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں