قلات، مہنگائی کے باعث اشیاء خورونوش سمیت ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

قلات (انتخاب نیوز) ملک بھر کی طرح قلات میں بھی مہنگائی کے ستائے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا، اشیا خوردونوش کے علاوہ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا، ایندھن،موبل آئل سمیت گاڑیوں کے پرزہ پارٹس کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی، کرایہ بڑھنے سے گاڑی مالکان کو نقصان جبکہ مسافروں نے بھی گاڑیوں میں سفر کرنے سے کنارہ کرلیا، گاڑی مالکان و ڈرائیوروں نے وش نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے اس امید سے گھر سے نکلتے ہیکہ چند سواری لگ جائے تاکہ گھر کے راشن کا بندوبست ہوسکیں مگر شدید مہنگائی کی وجہ سے لوگ گاڑیوں میں سفر نہیں کررہے دو تین سواری اٹھاتے ہیں جس سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑرہا ہے گاڑی کی ایندھن کے علاوہ ٹائر موبل آئل سمیت دیگر اشیا بھی پانچ سو فیصد مہنگی ہوگئی ہے حکومت کو چائیئے کہ عوام کو ریلیف دے پٹرول ڈیزل سمیت اشیا خوردنوش سستا کرے اور حکومت ٹرانسپورٹرز اور عوام پر ترس کھائیں اگر مہنگائی مزید بڑھی تو ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرکے شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں