زہری میں 72 گھنٹے سے بجلی معطل، شدید گرمی میں عوام بے حال

زہری (نمائندہ انتخاب) زہری سٹی اور تمام فیڈرز پر گزشتہ 72 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل شدید گرمی میں عوام رل گئے کیسکو کی غیر ذمہ دار اور نا اہل عملہ صرف پیسہ بٹورنے تک محدود ہیں بجلی کی معطلی سے پانی بھی نا پید ہوگیا ہے، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گریڈ اسٹیشن حکام سے رابطہ ہونے پر معلوم ہوا کے واپڈ حکام جان بوجھ کر بجلی کو بند کرواتے ہیں تاکہ یونٹس کو ایڈجسٹ کیا جائے شدید گرمی کے باعث اسکولوں میں معصوم بچے اور اسپتال میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر فوری بجلی بحال کروائیں بصورت دیگر و شدید احتجاج کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں