امریکی صدر ٹرمپ کا ووہان کی لیب پر ایک بار پھر شک کا اظہار، ’کچھ ہوا تھا‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس شبہ کا اظہار کیا ہے کہ چین کی ووہان لیب میں کورونا وائرس کے حوالے سے ’کچھ ہوا‘ تھا۔ریاست ٹیکساس کے گورنر سے ملاقات کے دوران انھوں نے اس خیال کو دوہرایا اور کہا کہ ’شاید کسی کی نااہلی تھی، کوئی بے وقوف تھا۔‘اس سے قبل امریکہ کے سیکریٹری سٹیٹ مائیک پومپیو بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ بہت ’واضح شواہد‘ دیکھ چکے ہیں جو یہ ثابت کرتا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات ووہان انسٹٹیوٹ آف وائرولوجی میں ہوئی تھی۔صدر ٹرمپ پہلے ہی یہ وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ ایک رپورٹ جاری کریں گے جس میں اس وبا کے پھیلاؤ میں چینی لیب کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں