ڈھاڈر، کوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، کار میں سوار 4 افراد جاں بحق

ڈھاڈر (انتخاب نیوز) کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ڈھاڈر مشکاف موڑ پر خوفناک روڈ حادثہ، کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق۔ ایس ایس پی کچھی محمد یوسف بھنگر اور ایس ڈی او کیسکو آپریشن ڈھاڈر حسین بخش پیچوہا نے بروقت نعشوں کو کار سے نکال کر ڈھاڈر ہسپتال شناخت کے لئے منتقل کروادیا، ورثاءکار نمبر سے شناخت کرکے ڈھاڈر پولیس سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں