پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے پیش نظر، ایرانی پیٹرول بھی غائب، عوام پریشان
قلات (انتخاب نیوز) ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے امکان کے پیش نظر قلات میں ایرانی پیٹرول پمپس سے پیٹرول غائب، پیٹرول کی مصنوعی قلات سے عوام پریشان، جہاں پیٹرول دستیاب ہو بھی تو 210 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگی، انتظامیہ پیٹرول کی مصنوعی قلات کے خلاف کارروائی کرکے مناسب ریٹ پر پٹرول کی فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق جیسے ہی پاکستانی پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی خبر پھیلتی ہے تو ایرانی پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھائی جاتی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں محرم الحرام اور نوروز کے موقع پر پاک ایران بارڈر بند ہونے کی وجہ سے سپلائی نہ ہونے کے باعث اضافہ ہوتا ہے جس کا پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے دور تک کا واسطہ نہیں مگر قلات میں ایرانی پٹرول تین دن سے نایاب ہے جہاں پٹرول دستیاب ہے تو فی لیٹر 210 روپے فروخت ہو رہی ہے جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر و دیگر زمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


